پاکستانیوں کی ایران جانے پر پابندی عائد کردی گئی
پابندی کرونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی، بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

پاکستانیوں کی ایران جانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کرونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی، بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور ان سے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات کے تناظر میں وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے پاک ایران سرحد پر وائرس کی روک تھام اور سکریننگ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا تھا کہ صوبے میں کورونا وائیرس سے بچاؤ کے تمام اقدامات کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ضلعی صحت افسران کو تمام احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے خصوصی طبی ٹیمیں تفتان اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں ایران سے منسلک اضلاع میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

0 Comments