رکن پنجاب اسمبلی کی اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
ویڈیو میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی جانب سے اسلحے کی کھلم کھلا نمائش
رکن پنجاب اسمبلی کی اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، ویڈیو میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی جانب سے اسلحے کی کھلم کھلا نمائش۔ تفصیلات کے مطابق قانون کو بنانے والے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔
یہ واقعہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے فیصل آباد کے ایک رکن قومی اسمبلی کا ہے جو کہ اسلحے کی کھلم کھلا نمائش کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رانا شعیب ادریس کسی گلی سے گزر رہے ہیں اور انھوں نے ہاتھ میں ایک عدد پستول پکڑ رکھی ہے اور وہ یہ پستول اپنے ہی ساتھی کو تھما رہے ہیں۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ انکے ساتھی بھی اسلحہ بردار ہیں جو کہ انکے ساتھ چل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اسلحے کی کھلم کھلا نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

0 Comments