سہالہ پھاٹک عوام الناس کا دیرنہ مسلہ
سہالہ پھاٹک عوام الناس کا دیرنہ مسلہ ہے جس کی وجہ سے آئے دنوں گھنٹوں کا ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔
یاد رہے کہ سہالہ پھاٹک کشمیر ، کہوٹہ جانے والا واحد راستہ ہے جس پر بےحد ٹریفک ہوتی ہے اور دن میں بار ہا مرتبہ پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے مریز بر وقت ہسپتالوں میں بھی نہیں پہنچ سکتے۔
کئی مرتبہ سننے میں آیا ہے کہ سہالہ پھاٹک کے پُل کی منظوری دے دی گئی ہے لیکن کام کب شروع ہو گا اس سے متعلق کھبی کو ئی خبر منظر عام پر نہیں ائی۔
موجودہ حکومت سے عوام کو بہت سی اور بھی اُمیدیں ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی اُمید ہے کہ اس دیرینہ مسلہ کو جلد حکومتی اعوانوں میں پیش کیا جاَئے گا اور جلد ہی اس پر کام شروع کیا جاَئے گا۔


0 Comments